فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے شہری کو گاڑی تلے کچل کر شدید زخمی کرنے والے ملزم عثمان کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عثمان تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے شہری فیصل شہزاد سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں فیصل شہزاد شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے پر فوری اقدام کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد ریاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عثمان کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر کے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔