تاندلیانوالہ: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حدود جلہ موڑ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں 10 سالہ یتیم بچی نشاء کو مبینہ طور پر اس کے چچا نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں بچی شدید جھلس گئی۔
بچی کے بیان کے مطابق اس کا چچا اس سے زبردستی گداگری کرواتا تھا اور آج کم پیسے لانے پر اس نے طیش میں آ کر بچی پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور تھانہ صدر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر شدید جھلسنے والی بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال منتقل کیا۔
تھانہ صدر پولیس نے واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے میں واقعے کے باعث شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔