Post Main Ad Panel
Read in English لاہور کے علاقے سبزہ زار میں انسانیت سوز واقعہ، سگے بھائی کی طرف سے ہمشیرہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں انسانیت سوز واقعہ، سگے بھائی کی طرف سے ہمشیرہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

47 ویوز

فیصل آباد: 30 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — لاہور کے علاقے سبزہ زار میں رشتے کے تقدس کو پامال کرنے والا ایک انتہائی ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سگے بھائی نے اپنی ہی شادی شدہ بہن کو مبینہ طور پر مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم علی حسنین شادی سے پہلے اپنی سگی بہن کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ چار سال قبل جب متاثرہ خاتون کی شادی ہو گئی تو بے حیا ملزم اپنی حرکات سے باز نہ آیا اور خاتون کے سسرال جا کر بھی اسے ہراساں کرتا رہا اور مبینہ طور پر زیادتی کے لیے اکساتا رہا۔ تنگ آ کر خاتون نے یہ گھناؤنا انکشاف اپنی والدہ سے کیا، جس پر والدہ نے ملزم علی حسنین کو سخت سزائیں دیں اور سمجھایا مگر اس کی ہوس میں کوئی کمی نہیں آئی۔

معاملہ اس وقت مزید بگڑا جب ملزم نے سگی بہن کو دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر متاثرہ خاتون نے ہمت جمع کر کے پولیس سے رجوع کیا۔ سبزہ زار پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم علی حسنین کو دبوچ لیا اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس گھناؤنے فعل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel