Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ سمن آباد پولیس کا مبینہ مقابلہ: کمسن بچے سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

تھانہ سمن آباد پولیس کا مبینہ مقابلہ: کمسن بچے سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

6 ویوز

فیصل آباد: 13 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ سمن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم سلمان تھانہ سمن آباد میں درج بچے سے بدفعلی کے مقدمہ نمبر 908/26 میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ سمن آباد سب انسپکٹر شاہد پنوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا، جس کے دوران ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ملزم سلمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تاہم اس کے دیگر ساتھی اندھیرے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزم اور اس کے فرار ساتھیوں کے خلاف اقدامِ قتل، پولیس مقابلے و مزاحمت اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت الگ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel