Post Main Ad Panel
Read in English 4 سالہ بچے پر سگی ماں کے بہیمانہ تشدد اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

4 سالہ بچے پر سگی ماں کے بہیمانہ تشدد اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

118 ویوز

رحیم یار خان / صادق آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)  تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے نور کالونی میں 4/5 سالہ معصوم بچے محمد سبحان پر اس کی سگی ماں نیلم ریاض کے بہیمانہ تشدد، سر کاٹنے والی مشین سے بال کاٹنے، گلا دبانے اور جان سے مارنے کی کوشش کے سنگین واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تصدیق شدہ ایف آئی آر (نمبر 1229/26) کے مطابق یہ مقدمہ بچے کی نانی مسماۃ جمیلہ بی بی (زوجہ ریاض احمد، ساکن چک نمبر 150 پی صادق آباد) کی تحریری درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ مدعیہ کے مطابق اس کی بیٹی نیلم ریاض نے پہلے شوہر زاہد علی سے طلاق کے بعد نور کالونی صادق آباد میں بس ہوسٹس کا کام شروع کیا اور اکثر اپنے معصوم بیٹے محمد سبحان پر تشدد کرتی تھی۔

ایف آئی آر متن کے مطابق مورخہ 15 اکتوبر 2026ء کو شام 5 بجے جب مدعیہ اپنی بیٹی کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ ملزمہ نیلم ریاض معصوم سبحان پر بہیمانہ تشدد کر رہی تھی، بال کاٹنے والی مشین سے بچے کے بال کاٹ دیے اور سر و گال پر شدید ضربات لگائیں جس سے خون جاری ہو گیا۔ ملزمہ نے بچے کو زمین پر پٹخا، گردن پر پاؤں رکھا اور پیٹ پر پاؤں رکھ کر دباؤ ڈالا جس سے بچے کی سانس پھولنے لگی اور حالت غیر ہو گئی۔ گواہان محمد آصف اور محمد آصف (پسران ریاض احمد) نے موقع پر پہنچ کر بچے کی جان بچائی، جس کے بعد شدید زخمی بچے کو فوری علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر ملزمہ نیلم ریاض کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 324 (اقدامِ قتل) اور 328A (بچے پر تشدد/کرورتا) کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیشی افسر SI محمد اکمل فاروق کو تفتیش سونپ دی ہے۔

Post Bottom Ad Panel