فیصل آباد: 1 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 12 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ عناصر تاش پر رقم داؤ پر لگا کر قمار بازی میں مصروف ہیں۔ اطلاع پر فوری اقدام کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ریڈ کر کے 12 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ولید عباس، شہزاد، عمران، مہران، ارشد، کامران نذیر اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے جواریوں کے قبضے سے داؤ پر لگی داؤ کی رقم اور تاش کے پتے برآمد کر کے اپنے تحویل میں لے لیے ہیں اور ملزمان کے خلاف پنجاب آرڈیننس کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں قمار بازی، سماج دشمن سرگرمیوں اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ معاشرتی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔