Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ روڈالہ روڈ پولیس کی بروقت کارروائی: کلہاڑیوں کے وار سے شہری پر تشدد کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

تھانہ روڈالہ روڈ پولیس کی بروقت کارروائی: کلہاڑیوں کے وار سے شہری پر تشدد کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

24 ویوز

فیصل آباد: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے خطرناک ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے فرزین اکرم نامی شہری کو سابقہ رنجش کی بنا پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ گلزار حسین نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان ثقلین، منصب اور اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واضح کیا کہ شہریوں پر تشدد اور قانون شکنی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر سے سخت دستی سے نمٹا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel