Post Main Ad Panel
Read in English جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب کرنٹ لگنے سے 30 سالہ نوجوان آصف جاں بحق

جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب کرنٹ لگنے سے 30 سالہ نوجوان آصف جاں بحق

2 ویوز

فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ صدر کے علاقے بجلی گھر جڑانوالہ روڈ پر چھت پر سوئے ہوئے 30 سالہ نوجوان آصف کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف چھت پر سویا ہوا تھا اور صبح کے وقت جب وہ چارپائی لے کر نیچے آنے لگا تو چارپائی اوپر سے گزرتی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گئی۔ تاروں سے شدید کرنٹ لگنے کے باعث 30 سالہ آصف موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel