Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے نائی والا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ناصر اقبال کو گرفتار کر لیا

تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے نائی والا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ناصر اقبال کو گرفتار کر لیا

23 ویوز

فیصل آباد: 28 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود میں کامیاب کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ مہر گلزار حسنین سپرا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نائی والا کے قریب گشت پر تھی کہ ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے جب اسے روکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے تیز قدموں سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس ٹیم نے فوری تعاقب کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی دبوچ لیا۔ حراست میں لے کر جب ملزم کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت ناصر اقبال ولد سکنہ چک نمبر 276 گ ب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel