Post Main Ad Panel
Read in English ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی: نڑوالا روڈ پر گیس سلنڈر ری فلنگ دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی: نڑوالا روڈ پر گیس سلنڈر ری فلنگ دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

25 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): نڑوالا روڈ امین پور بائی پاس چوک کے قریب گیس سلنڈر ری فلنگ کی ایک دکان میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ سلنڈر ری فلنگ کے دوران گیس لیکج ہونے سے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو اہلکاروں کی فوری کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے اور آس پاس کی دکانوں کو لپیٹ میں لینے سے روک دیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے دوران تمام افراد کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا تھا اور واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel