Post Main Ad Panel
Read in English ریحان اشرف قتل کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ریحان اشرف قتل کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

2 ویوز

فیصل آباد: 10 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) مقامی عدالت نے ریحان اشرف قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع منظور کر لی ہے تاکہ پولیس آلہِ قتل برآمد کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابقہ 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ 6 روز گزرنے کے باوجود ملزم سے آلہِ قتل برآمد نہیں کروایا جا سکا ہے، کیونکہ ملزم دورانِ تفتیش مسلسل لیت و لعل اور ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ پولیس نے استدعا کی کہ ملزم سے اہم ثبوت اور آلہِ قتل کی برآمدگی کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت نے پولیس کے موقف اور تفتیشی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت میں تفتیش مکمل کر کے آلہِ قتل کی برآمدگی یقینی بنائی جائے۔

Post Bottom Ad Panel