Post Main Ad Panel
Read in English قیصر جاوید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا اضافی چارج تفویض: چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی

قیصر جاوید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا اضافی چارج تفویض: چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی

21 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری نے قیصر جاوید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا اضافی چارج تفویض کر دیا ہے۔

قیصر جاوید اس سے قبل ایف ڈی اے میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس 'ٹیپا' کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے بعد قیصر جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال کر اپنی نئی ذمہ داریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی سر انجام دیں گے۔

 

Post Bottom Ad Panel