Post Main Ad Panel
Read in English پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: مانیٹرنگ کمیٹی کے رکن میجر شہزاد کا فیصل آباد کا دورہ

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: مانیٹرنگ کمیٹی کے رکن میجر شہزاد کا فیصل آباد کا دورہ

22 ویوز

فیصل آباد: 15 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصاً ہدایت پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام  کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی ضمانت کے لیے مانیٹرنگ کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ اس سلسلے میں کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے رکن میجر شہزاد نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور شہر کے مختلف حصوں میں جاری سکیموں کے معائنہ اور تعمیراتی میٹریل کی جانچ پڑتال کی۔

دورے کے دوران کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے رکن میجر شہزاد نے نگہبان پورہ اور غلام محمد آباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ترقیاتی سکیموں پر جاری تعمیراتی کام کی رفتارسے متعلق آگاہی حاصل کی اور موقع پر پائپ لائننگ سمیت دیگر تعمیراتی سامان کی کوالٹی خود چیک کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے پائپ تیار کرنے والی فیکٹری کا بھی معائنہ کیا تاکہ منصوبوں میں استعمال ہونے والے پائپوں کی استحکام کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

معائنے کے دوران ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیات رندھاوا اور ڈائریکٹر کنسٹرکشن (ویسٹ) سانول ملک بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے جاری منصوبوں پر تکنیکی اور عملی بریفنگ دی۔

کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے رکن میجر شہزاد نے نگہبان پورہ اور غلام محمد آباد کی سکیموں میں استعمال ہونے والے پائپس اور دیگر تعمیراتی میٹریل کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مقررہ ضوابط کے مطابق جاری رکھنے کی تاکید کی۔

Post Bottom Ad Panel