Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے محلہ فرید گنج میں خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ملزمان کی گھر کے سامنے فائرنگ

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے محلہ فرید گنج میں خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ملزمان کی گھر کے سامنے فائرنگ

34 ویوز

فیصل آباد: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے محلہ فرید گنج میں خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسلح ملزمان نے ایک گھر کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں ملزم ریحان عرف نانا کو اپنے ساتھی سمیت گھر کے باہر کھڑے ہو کر فائرنگ کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے فائرنگ کر کے خواتین اور اہلِ خانہ کو ہراساں کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ واضح سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے باوجود تاحال ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور فوٹیج کی مدد سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel