Post Main Ad Panel
Read in English ساندل کالج کے ہونہار اور ذہین طلباء و طالبات میں میڈلز و انعامات تقسیم کرنے کی پُروقار تقریب

ساندل کالج کے ہونہار اور ذہین طلباء و طالبات میں میڈلز و انعامات تقسیم کرنے کی پُروقار تقریب

16 ویوز

فیصل آباد: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ساندل کالج فیصل آباد کے ہونہار اور ذہین طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے میڈلز اور انعامات تقسیم کرنے کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے تعلیمی میدان میں اعلیٰ نتائج حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے اور انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ ذہین، باصلاحیت اور محنتی طالب علم قوم اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے طلباء و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اور توجہ حصولِ علم پر مرکوز رکھیں اور واضح منزل کا تعین کر کے اس کی تکمیل کے لیے ابھی سے کمربستہ ہو جائیں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر فیصل آباد نے کالج و سکول کے مختلف تعلیمی و انتظامی شعبوں کا دورہ بھی کیا اور تعلیمی معیار کو سراہا۔

Post Bottom Ad Panel