Post Main Ad Panel
Read in English پولیس موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو معاملے پرپولیس کا ایکشن؛ ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتاراور غفلت برتنے والا ڈرائیور سزا کا شکار

پولیس موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو معاملے پرپولیس کا ایکشن؛ ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتاراور غفلت برتنے والا ڈرائیور سزا کا شکار

51 ویوز

فیصل آباد: 30 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے تھانہ ایئرپورٹ کی سرکاری موبائل گاڑی کے ساتھ غیر متعلقہ افراد کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے معاملے پر دوہرا ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو بنانے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے والے پولیس ڈرائیور کو محکمانہ سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان اسد اور صابر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے جنون میں ایئرپورٹ پولیس کی سرکاری گاڑی کے ساتھ غیر قانونی طور پر ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈ کر کے اپ لوڈ کی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ وسیم طارق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان اسد اور صابر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی اقبال ڈویژن کی جانب سے مکمل انکوائری کے بعد سرکاری گاڑی کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے چھوڑنے اور ڈیوٹی میں غفلت ثابت ہونے پر موبائل ڈرائیور کانسٹیبل جاوید اقبال کی ایک سالہ سروس ضبط کرنے  کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سی پی او تنویر حسین نے واضح کیا کہ سرکاری املاک اور وسائل کا غلط استعمال کرنے والے قانون شکن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جبکہ پولیس فورس کے اندر بھی ڈیوٹی سے غفلت اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel