Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد پولیس کا پتنگ بازوں اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار

فیصل آباد پولیس کا پتنگ بازوں اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار

26 ویوز

فیصل آباد: 30 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے خونی کھیل پتنگ بازی اور اس کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں، جن کے دوران پتنگ فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزمان سہیل اقبال، زوہیب اور محمد سہیل انور کو دبوچ لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور ممنوعہ کیمیکل ڈور سمیت دیگر سامان تحویل میں لے لیا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے اس موقع پر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا اور خونی کھیل ہے جس پر حکومت کی جانب سے سخت پابندی عائد ہے۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی ثابت ہونے پر غفلت برتنے والے والدین کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel