Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد پولیس کی بڑی کامیا بی، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی خطرناک ڈکیٹ گروہ گرفتار

فیصل آباد پولیس کی بڑی کامیا بی، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی خطرناک ڈکیٹ گروہ گرفتار

17 ویوز

فیصل آباد: 29 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے جاری مہم کے دوران تھانہ ملت ٹاؤن کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی خطرناک گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان محمد عثمان اور احسن نے شہری عبد الرحمن کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اسلحے کے زور پر نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے تھے اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن علی اکبر نے سپیشل پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان محمد عثمان اور احسن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دیگر ممکنہ وارداتوں کے سنسنی خیز انکشافات کے لیے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث گروہوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور شہریوں کے جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

 

Post Bottom Ad Panel