Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد پولیس کی کارروائی، کسان کا قیمتی زرعی سامان چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

فیصل آباد پولیس کی کارروائی، کسان کا قیمتی زرعی سامان چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

22 ویوز

فیصل آباد: 30 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے کسانوں کی محنت اور قیمتی املاک کو نشانہ بنانے والے گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زرعی زمین سے سولر سسٹم اور سامان چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری عبدالغفور کی زرعی زمین پر نصب ٹیوب ویل سے نامعلوم چوروں نے 4 قیمتی سولر پلیٹس، انورٹر اور بجلی کی تاریں چوری کر لی تھیں۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ محمد گلزار حسنین نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا اور جدید ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان ناصر اقبال، محمد افضال اور محمد امیر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سولر پلیٹس اور انورٹر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ کسانوں اور شہریوں کی محنت کی کمائی اور قیمتی سامان چرانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel