Post Main Ad Panel
Read in English باپ بیٹے پر فائرنگ کرنے والا خطرناک ملزم گرفتار، تھانہ روڈالہ روڈ پولیس کی کارروائی

باپ بیٹے پر فائرنگ کرنے والا خطرناک ملزم گرفتار، تھانہ روڈالہ روڈ پولیس کی کارروائی

9 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے باپ اور بیٹے پر فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم امیر حمزہ نے تلخ کلامی کی معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے خان بہادر اور اس کے بیٹے انس کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ محمد گلزار حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم امیر حمزہ کو حراست میں لے لیا۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان مرتب کر کے اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

Post Bottom Ad Panel