Post Main Ad Panel
Read in English خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملت ٹاؤن پولیس نے 14 سالہ مغویہ رمشاء حیدر کو بحفاظت بازیاب کروا لیا

خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملت ٹاؤن پولیس نے 14 سالہ مغویہ رمشاء حیدر کو بحفاظت بازیاب کروا لیا

16 ویوز

فیصل آباد: 29 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے خواتین اور بچیوں کی تحفظ کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے تھانہ ملت ٹاؤن کی حدود سے اغوا کی جانے والی 14 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم علی حسن نے 14 سالہ لڑکی رمشاء حیدر کو زناء کی غرض سے ورغلا کر اغوا کر لیا تھا۔ واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن علی اکبر نے سپیشل ٹیم کے ہمراہ فوری اور حکمتِ عملی سے کارروائی کرتے ہوئے ملت ٹاؤن کے علاقے سے ملزم علی حسن کو حراست میں لے لیا اور مغویہ 14 سالہ رمشاء حیدر کو محفوظ طریقے سے بازیاب کروا لیا۔ بچی کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی فوری گرفتاری پر مغویہ کے اہل خانہ نے فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی فوری کارروائی اور خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق اگلی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واضح کیا کہ فیصل آباد پولیس خواتین اور بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ گرفتار ملزم کو مضبوط چالان و شواہد کے ساتھ عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel