نجی میڈیکل کالج کھرڑیانوالہ میں سائبر آگاہی سیشن کا انعقاد: طلبہ کو ڈیجیٹل خطرات سے بچاؤ پر بریفنگ
فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر این سی سی آئی اے فیصل آباد سرکل کی ٹیم نے نجی میڈیکل کالج، کھرڑیانوالہ میں ایک تفصیلی سائبر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
سیشن کے دوران میڈیکل کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کو سائبر کرائمز کی مختلف قسموں، آن لائن بلیک میلنگ، ڈیٹا پرائیویسی کے تحفظ، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور جدید ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رہنے کے عمل طریقوں اور پیکا قوانین کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔
این سی سی آئی اے فیصل آباد کے نمائندگان نے اس موقع پر بتایا کہ ایجنسی نوجوانوں بالخصوص تعلیمی اداروں کے طلبہ میں ڈیجیٹل شعور اجاگر کرنے اور ایک محفوظ و سالم آن لائن ماحول کے قیام کے لیے اس نوعیت کی آگاہی اور تربیتی سرگرمیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔