Post Main Ad Panel
Read in English خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

36 ویوز

فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کے ذاتی اور قابلِ اعتراض ڈیٹا کو استعمال کر کے اسے بلیک میل اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سائبر کرائم ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 2 عدد موبائل فونز، جرم میں استعمال ہونے والا واٹس ایپ نمبر اور مدعیہ خاتون سے متعلق برآمد شدہ مواد و ڈیٹا تحویل میں لے لیا ہے۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016ء کی دفعات 20، 21، 24 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت مقدمہ در ج کر لیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Post Bottom Ad Panel