Post Main Ad Panel
Read in English پینسرہ میں این سی سی آئی اے کا بڑا ایکشن، واٹس ایپ ہیکنگ اور 13 لاکھ کے مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

پینسرہ میں این سی سی آئی اے کا بڑا ایکشن، واٹس ایپ ہیکنگ اور 13 لاکھ کے مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

22 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — نیشنل کاؤنٹر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے فیصل آباد کے علاقے پینسرہ میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران واٹس ایپ ہیکنگ اور لاکھوں روپے کے سائبر مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نے خود کو ایک معروف کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے شکایت کنندہ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیا اور جھانسہ دے کر شہری کو 13 لاکھ روپے کے سنگین مالی نقصان سے دوچار کر دیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم کی جدید تکنیکی چھان بین کے بعد ملزم کو پینسرہ کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر کے واقعے کے دیگر عوامل کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel