Post Main Ad Panel
Read in English میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں راؤ شیر افگن اور راجہ فیصل کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب

میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں راؤ شیر افگن اور راجہ فیصل کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب

18 ویوز

فیصل آباد:  20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں سابقہ لینڈ آفیسر راؤ شیر افگن اور ہیڈ کلرک راجہ فیصل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت چیف آفیسر عثمان غنی نے کی جبکہ میونسپل افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران دونوں ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کی ادارے کے لیے پیش کردہ طویل اور شاندار خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی صحت، خوشحالی اور پرسکون مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر عثمان غنی نے دونوں ملازمین کو یادگاری تحائف پیش کیے۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین راؤ شیر افگن اور راجہ فیصل نے چیف آفیسر اور تمام سینیئر و جونیئر رفقائے کار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے تعاون کو سراہا۔

 

Post Bottom Ad Panel