Post Main Ad Panel
Read in English اغواء کے شبے میں فائرنگ کر کے شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

اغواء کے شبے میں فائرنگ کر کے شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

24 ویوز

فیصل آباد: 27 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) تنویر حسین کی ہدایت پر تھانہ صدر فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے بھائی کے اغواء کے شبے میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم جواد شاہ نے اپنے بھائی کے اغواء کا شک گزرنے پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری علی مراد کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے پولیس ٹیم کے ساتھ فوری کارروائی کی اور ملزم جواد شاہ کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او تنویر حسین کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو مضبوط چالان تیار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel