Post Main Ad Panel
Read in English جڑانوالہ میں صفائی کے موثر انتظامات: تحصیل بھر کے ویسٹ کنٹینرز کی رنگ و روغن اور مرمت کا کام شروع، شہریوں سے تعاون کی اپیل

جڑانوالہ میں صفائی کے موثر انتظامات: تحصیل بھر کے ویسٹ کنٹینرز کی رنگ و روغن اور مرمت کا کام شروع، شہریوں سے تعاون کی اپیل

28 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): جڑانوالہ میں صفائی کے نظام کو خوبصورت اور فعال بنانے کے لیے ضلعی و مقامی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل بھر میں نصب تمام ویسٹ (کوڑا) کنٹینرز کی دوبارہ رنگ و روغن اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد کوڑا دانوں کو نمایاں اور قابلِ استعمال حالت میں برقرار رکھنا ہے تاکہ شہریوں کو صفائی کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

اس موقع پر انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ اور گندگی کھلی جگہوں، سڑکوں یا نالیوں میں پھینکنے کے بجائے انہی مخصوص ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں اور جڑانوالہ کو صاف ستھرا اور تعفن سے پاک رکھنے میں اپنا شہری کردار ادا کریں۔

 

Post Bottom Ad Panel