ایف آئی اے فیصل آباد زون: جدید اسلحے اور بلٹ پروف جیکٹس سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم تشکیل
فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر ایف آئی اے فیصل آباد زون میں جدید اسلحے اور بلٹ پروف جیکٹس سے لیس 'اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس' ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی تیاریوں اور سامان کا جائزہ ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ثاقب سلطان المہود نے خود لیا۔
تفصیلات کے مطابق چھاپوں اور حساس فیلڈ آپریشنز کے دوران افسران کو مؤثر سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ٹیم کو جدید ہتھیار، بلٹ پروف جیکٹس اور نئی گاڑی فراہم کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ثاقب سلطان المہود کا کہنا تھا کہ ماضی میں سکیورٹی کے لیے دیگر اداروں کی خدمات لینا پڑتی تھیں، لیکن اس اقدام سے ادارے کی آپریشنل صلاحیت اور خودمختاری میں اضافہ ہوگا اور دیگر اداروں پر انحصار کم ہو جائے گا۔ منصوبے کے تحت مدثر ڈوگر، فہد گجر، اعظم چیمہ، وسیم چھٹہ اور شعیب اختر جٹ پر مشتمل اس ٹیم کو فیصل آباد زون کے مختلف سرکلز میں ضرورت کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔