راولپنڈی: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) راولپنڈی میں 92 نیوز کی معروف خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن کی رہائش گاہ سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جنہیں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فارنسک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے سائنسی و دیگر شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی شواہد کی روشنی میں کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔