Post Main Ad Panel
Read in English تاندلیانوالہ: اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

تاندلیانوالہ: اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

9 ویوز

فیصل آباد: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ احمد منیل شاہ نے جدید ٹیکنیکل وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنویر، بلاول اور عارف شامل ہیں، جنہوں نے شہری محمد افضل کے گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر نقدی، زیورات اور قیمتی موبائل فونز لوٹے تھے۔ پولیس نے ٹیکنیکل معلومات کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ان کے قبضہ سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور دیگر وارداتوں سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے تاندلیانوالہ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel