فیصل آباد: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سرکاری وسائل کی ریسورس ویریفیکیشن کا عمل جاری
فیصل آباد: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب" ویژن کے مطابق تمام اضلاع میں دستیاب وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ریسورس ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیرِ نگرانی اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عمران شمس کی ہدایات پر ضلع فیصل آباد کی تمام تحصیلوں میں پروگرام کے تحت فراہم کردہ مشینری، گاڑیوں، آلات اور انفراسٹرکچر کی ویریفیکیشن کی جا رہی ہے۔ اس عمل کا بنیادی مقصد سرکاری وسائل کی موجودگی اور فعال ہونے کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینا ہے تاکہ عوامی ٹیکسوں کا درست استعمال اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مستحکم بنایا جا سکے۔
ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور علی کانجو اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ریسورس ویریفیکیشن کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔