Post Main Ad Panel
Read in English چنیوٹ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح

چنیوٹ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح

6 ویوز

چنیوٹ: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منصوبے "ضلعی سطح پر جانوروں کی صحت و فلاح کے لیے ایکسرے اور سرجیکل سہولیات کی فراہمی" کے تحت سول ویٹرنری ہسپتال چنیوٹ میں جدید آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی تھے، جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک چنیوٹ ڈاکٹر عطاء سبحانی، ڈپٹی ڈائریکٹرز، ویٹرنری ڈاکٹرز اور فارمرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر بہترین سرجیکل سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن تھیٹر کے قیام سے ضلع چنیوٹ کے فارمرز کو اپنے جانوروں کے پیچیدہ علاج و جراحی کے لیے دور دراز شہروں میں نہیں جانا پڑے گا اور مقامی سطح پر ہی معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

Post Bottom Ad Panel