Post Main Ad Panel
Read in English ایف ڈی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ایف ڈی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند کے اعزاز میں الوداعی تقریب

22 ویوز

فیصل آباد: 15 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے افسران کی جانب سے نوتعینات شدہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن القيصر عباس رند کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کی، جنہوں نے قیصر عباس رند کو ادارے میں شاندار خدمات کی انجام دہی پر یادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب میں چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب، ایم ڈی پی ایچ اے دلاور چدھڑ، اور ایف ڈی اے کے ڈائریکٹرز اسماء محسن، جنید حسن منج، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں، عاصم محمود، افنان سعید سندھو، قیصر جاوید سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے القيصر عباس رند کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتظامی و مالیاتی امور کی بہتری، ریکوری کے عمل کو فعال بنانے اور دفتری نظم و ضبط کے لیے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کیا۔ دیگر افسران نے بھی ان کے حسنِ اخلاق، ٹیم ورک اور انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل القيصر عباس رند نے ڈی جی ایف ڈی اے اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی اے میں ان کی تعیناتی ایک بہترین پیشہ ورانہ تجربہ رہی اور تمام سٹاف کا تعاون قابلِ تحسین رہا۔ تقریب کے اختتام پر ان کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی اور صحت و عافیت کی دعا کی گئی۔

Post Bottom Ad Panel