Post Main Ad Panel
Read in English ایف ڈی اے میں 40 سالہ سرکاری خدمات مکمل کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام رسول کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ایف ڈی اے میں 40 سالہ سرکاری خدمات مکمل کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام رسول کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

23 ویوز

فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور عملے کی جانب سے 40 سالہ شاندار سرکاری خدمات مکمل کرنے پر ریٹائر ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام رسول کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری تھے۔

تقریب میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افضال انصاری، انچارج ون ونڈو سیل/ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور، پراپرٹی ٹرانسفر آفیسر عابد اشرف بٹ سمیت دیگر افسران، اور انقلابی ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری میاں منیب، چیئرمین شیخ عمران اور یونین کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام رسول کی چار دہائیوں پر محیط خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سرکاری ملازمت عوامی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریٹائر ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پنشن اور دیگر تمام واجبات کی ادائیگی بلا تاخیر یقینی بنائی جائے۔ تقریب سے دیگر افسران اور یونین رہنماؤں نے بھی خطاب کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

ریٹائر ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام رسول نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی اے میں گزارے گئے 40 سال ان کی زندگی کا اہم اور یادگار حصہ ہیں۔

 

Post Bottom Ad Panel