Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 6 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ریگولر ترقی دے دی گئی، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 6 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ریگولر ترقی دے دی گئی، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

10 ویوز

فیصل آباد: 12 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے ملازمین کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور محکمانہ ترقی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے چھ ملازمین کو اگلے گریڈز اور عہدوں پر ریگولر بنیادوں پر ترقی دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (DPC) کی سفارشات کی روشنی میں جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر جاوید کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت منظر عباس (ڈرافٹس مین) کو ڈویژنل ہیڈ ڈرافٹس مین (BS-15)، محمد عثمان (جونیئر اکاؤنٹنٹ) کو اکاؤنٹنٹ (BS-15)، مسز عالیہ حفیظ (جونیئر کمپیوٹر آپریٹر) کو کمپیوٹر آپریٹر (BS-15)، جنید علی (ٹریسر) کو ڈرافٹس مین (BS-14)، بابر حسین (ڈرائیور) کو ہیڈ ڈرائیور (BS-11) جبکہ نعیم اقبال (سینیٹری ورکر) کو سینیٹری سپروائزر (BS-05) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے ملازمین نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترقی کے فیصلے کو اپنی پیشہ ورانہ محنت اور خدمات کا اعتراف قرار دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی و ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور بروقت محکمانہ ترقی انتظامی ترجیحات میں شامل ہے، جس سے ادارے کی مجموعی استعدادِ کار میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ نئی ذمہ داریوں کو دیانتداری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ نبھاتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن میں مؤثر کردار ادا کریں۔

Post Bottom Ad Panel