Post Main Ad Panel
Read in English سموگ کے تدارک کے لیے ای پی اے اور اربن یونٹ کا مشترکہ اجلاس، ایئر کوالٹی سینسرز کی تنصیب کا فیصلہ

سموگ کے تدارک کے لیے ای پی اے اور اربن یونٹ کا مشترکہ اجلاس، ایئر کوالٹی سینسرز کی تنصیب کا فیصلہ

13 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — اینوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) فیصل آباد اور اربن یونٹ کا ایک مشترکہ اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹ ڈاکٹر طاہر عباس سیال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سموگ کے سیزن کے دوران فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ای پی اے کی ٹیم اور اربن یونٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انجینئر انجینئر علی احتشام نے شرکت کی。 اجلاس کے دوران ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) سینسرز کی تنصیب اور ان کی مؤثر مانیٹرنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ اے کیو آئی رپورٹس کی درستگی اور شفافیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے。

دونوں اداروں نے سموگ کے سیزن کے دوران ماحولیاتی انتظامی امور میں بہتری، تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Post Bottom Ad Panel