Post Main Ad Panel
Read in English وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن، صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محبوب عالم کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اور ڈویژنل پبلک

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن، صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محبوب عالم کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اور ڈویژنل پبلک

2 ویوز

فیصل آباد: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اور ڈویژنل پبلک سکول (ڈی پی ایس) کے اشتراک سے ریزن آرٹ اور پینٹنگز کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائش میں طلبہ و طالبات کے تخلیق کردہ 60 سے زائد فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جن میں ریزن آرٹ کے منفرد شاہکاروں اور مختلف موضوعات پر بنی پینٹنگز نے شرکاء کی توجہ حاصل کی۔ نمائش کا باقاعدہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی عظمیٰ راجہ، پرنسپل ڈی پی ایس عالیہ ایوب چٹھہ اور ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن محمد عمران رضا نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے عظمیٰ راجہ نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور خود اعتمادی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پرنسپل عالیہ ایوب چٹھہ نے آرٹس کونسل کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد عمران رضا نے واضح کیا کہ ادارہ نوجوانوں کو اپنے فن کے اظہار کے لیے ہر ممکن پلیٹ فارم فراہم کرتا رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel