فیصل آباد
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی صدارت میں ہارٹیکلچر ایجنسی کا جائزہ اجلاس، جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
3
ویوز
فیصل آباد: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی صدارت میں ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد دلاور خان نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کے مکمل شدہ، جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہارٹیکلچر ایجنسی کو ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے شہر کے پارکس، گرین بیلٹس اور تفریحی مقامات کو مزید خوبصورت اور فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے اور ان کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے۔