Post Main Ad Panel
Read in English شارٹ سرکٹ سے حادثہ: فریج کے ساکٹ میں اوور ہیٹنگ سے کچن میں آگ بھڑک اٹھی

شارٹ سرکٹ سے حادثہ: فریج کے ساکٹ میں اوور ہیٹنگ سے کچن میں آگ بھڑک اٹھی

22 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 238 گ ب میں واقع ایک گھر کے کچن میں اوور ہیٹنگ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ فریج کے ساکٹ میں اوور ہیٹنگ اور اسپارکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گھر کے تقریباً ایک مرلہ حصے تک ہی محدود رہی اور بروقت کارروائی سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

Post Bottom Ad Panel