Post Main Ad Panel
Read in English کمشنر فیصل آباد کے وژنری اقدام "اڈاپٹ اے پارک" کے تحت ڈی پی ایس کمالیہ کا جناح پارک کو ایڈاپٹ کرنے کا فیصلہ

کمشنر فیصل آباد کے وژنری اقدام "اڈاپٹ اے پارک" کے تحت ڈی پی ایس کمالیہ کا جناح پارک کو ایڈاپٹ کرنے کا فیصلہ

25 ویوز

فیصل آباد: 18 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع)ڈویژنل پبلک اسکول (ڈی پی ایس) کمالیہ کیمپس نے مقامی انتظامیہ کے ماحولیاتی منصوبے کے تحت جناح پارک کمالیہ کو اڈاپٹ کر لے لیا ہے تاکہ اسے ایک صاف ستھرے، سرسبز اور فیملی فرینڈلی تفریحی مقام میں تبدیل کیا جا سکے۔یہ اقدام کمشنر فیصل آباد کی جانب سے منعقدہ حالیہ پرنسپلز کانفرنس میں دی گئی ان ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے جن میں تعلیمی اداروں کو شہری بحالی اور شجرکاری کی قومی مہمات میں پیش قدمی کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔

جناح پارک کی بحالی کا کام مختلف مراحل میں سرانجام دیا جا رہا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں اسکول کے عملے نے پارک میں صفائی ستھرائی کی جامع مہم چلا کر علاقے کو صاف کیا۔منصوبے کے دوسرے مرحلے میں کمالیہ کیمپس کے طلبہ نے عملی حصہ لیتے ہوئے پارک میں 150 سے زائد سرسبز اور سایہ دار پودے لگائے تاکہ ماحول کی بہتری اور گرین کور میں اضافہ ممکن ہو سکے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قدم انتظامی پالیسیوں کو عملی شکل دینے اور طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ اور شہری ذمہ داری کا احساس بیدار کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔

Post Bottom Ad Panel