فیصل آباد
دیہی علاقوں میں بھی موٹر سائیکل پر دونوں سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی، 2 ہزار چالان کا آغاز
30
ویوز
فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے دیہی علاقوں میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں پٹرولنگ پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی نظروں سے بچ نکلنے والے موٹر سائیکل سوار اب دیہی شاہراہوں پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی زد میں رہیں گے۔ قوانین کی خلاف ورزی اور ہیلمٹ نہ پہننے کی صورت میں موٹر سائیکل سواروں کو 2,000 روپے کا ای چالان یا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
پٹرولنگ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانونی کارروائی اور بھاری جرمانوں سے بچنے اور اپنی قیمتی جان کی حفاظت کے لیے ڈرائیور اور پیچھے بیٹھی سواری دونوں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔