Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ ڈجکوٹ پولیس کی بڑی کامیابی: پولٹری شیڈ سے ٹرانسفارمر چوری کرنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار

تھانہ ڈجکوٹ پولیس کی بڑی کامیابی: پولٹری شیڈ سے ٹرانسفارمر چوری کرنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار

7 ویوز

فیصل آباد: 2 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے سنگین چوریوں اور مال مویشی و زرعی و صنعتی املاک کو نقصان پہنچانے والے مجرمان کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے سلسلے میں بڑی کامیا بی حاصل کرتے ہوئے پولٹری شیڈ سے ٹرانسفارمر اور بجلی کی قیمتی کیبلز چوری کرنے والے 4 رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ محمد سلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے چاروں ارکان نذیر، ذیشان، عبدالسعید اور افضل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقامی پولٹری شیڈ میں داخل ہو کر وہاں نصب بھاری ٹرانسفارمر اور الیکٹرک کیبلز چوری کر لی تھیں اور فرار ہو گئے تھے۔

تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ سامان اور چوری شدہ مال کی مکمل برآمدگی کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے ایس ایچ او ڈجکوٹ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور کاروباری افراد کے املاک و سامان کو نشانہ بنانے والے چور گینگز کے خلاف فیصل آباد پولیس بلا امتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے مال و اسباب کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel