Post Main Ad Panel
Read in English ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی صدارت میں ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی صدارت میں ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

6 ویوز

فیصل آباد: 2 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف ڈی اے کے ون ونڈو کاؤنٹر کی عمومی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران رواں سال 31 اکتوبر 2026ء تک ون ونڈو کاؤنٹر پر موصول ہونے والی درخواستوں، ان کی منظوری، نوٹسز کے اجراء اور زیرِ کارروائی درخواستوں کی ڈائریکٹوریٹ وائز تفصیلات پیش کی گئیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران ون ونڈو کاؤنٹر کے ذریعے موصول ہونے والی 2,358 درخواستوں پر تیز رفتار ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ 150 درخواستیں مختلف انتظامی مراحل میں زیرِ کارروائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ-I سے متعلق 719 درخواستوں کی منظوری دی گئی، شعبہ ٹاؤن پلاننگ-I میں 1,464 درخواستیں نمٹائی گئیں، جبکہ شہریوں کی ٹاؤن پلاننگ-II سے متعلق 116 اور کچی آبادی ڈائریکٹوریٹ میں 59 درخواستیں منظور کی گئیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ زیرِ کارروائی 150 درخواستوں میں سے 55 درخواستوں پر 50 فیصد سے کم، 13 پر 50 سے 80 فیصد، 50 پر 80 سے 100 فیصد جبکہ 32 درخواستوں پر 100 فیصد سے زائد پیش رفت کی جا چکی ہے۔

مذکورہ درخواستوں جن پر شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا، ان میں جائیدادوں کی منتقلی و کمرشلائزیشن کی منظوری، وراثتی انتقالات، عدالتی ڈگریوں کی تعمیل، ٹاؤن پلاننگ رپورٹس، اونرشپ سرٹیفکیٹس اور مختلف NOCs کے اجراء، عمارتی نقشہ جات کی منظوری اور پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق امور شامل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے لیے آسان، شفاف اور تیز رفتار سروس ڈیلیوری ایف ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ شعبوں کو زیرِ کارروائی درخواستوں کو بغیر کسی تاخیر کے مقررہ مدت میں نمٹانے کا حکم دیا۔

اجلاس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن و افنان سعید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Post Bottom Ad Panel