Post Main Ad Panel
Read in English ڈی جی سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز کا فیصل آباد آفس کا دورہ، رضاکاروں کے جذبے کی تعریف

ڈی جی سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز کا فیصل آباد آفس کا دورہ، رضاکاروں کے جذبے کی تعریف

6 ویوز

فیصل آباد: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز (تمغہ امتیاز) نے سول ڈیفنس آفس فیصل آباد کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کی نمائش اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والے آلات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس ریجن محمد مبشر ربانی، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی، اور ڈپٹی چیف وارڈن مرزا زاہد اقبال نے ڈی جی کو محکمے کی کارکردگی اور تنظیمی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ ڈی جی سول ڈیفنس نے فیصل آباد آفس کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلیئنس کور کے پورٹل پر رجسٹریشن تیز کرنے اور رضاکاروں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران اور رضاکاروں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں، جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے دفتر کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

Post Bottom Ad Panel