Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی پبلک ڈیلنگ کے دوران شہریوں سے ملاقات: مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی پبلک ڈیلنگ کے دوران شہریوں سے ملاقات: مسائل سنے

24 ویوز

فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) : ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے اپنے دفتر میں مقررہ پبلک ڈیلنگ کے اوقات کار کے دوران دور دراز سے آئے ہوئے شہریوں اور سائلین سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل اور شکایات کو تفصیلاً سنا۔

اس موقع پر سائلین کی جانب سے ریونیو، میونسپل سروسز، حد براری، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور دیگر محکمانہ امور سے متعلق پیش کی گئی درخواستوں کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو قانون و میرٹ کے مطابق فوری اور حتمی کارروائی کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ عوام الناس کو بلا تاخیر ریلیف کی فراہمی، ان کی جائز شکایات کا سدِ باب اور مسائل کا بروقت و شفاف ازالہ ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ڈیلنگ کے اوقات کار کا بنیادی مقصد عام آدمی اور انتظامیہ کے درمیان حائل حائل فاصلوں کو ختم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے تمام ڈویژنل و ضلعی افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں عوامی سائلین کے لیے ابواب کھلے رکھیں اور شکایات کے حل میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔

Post Bottom Ad Panel