فیصل آباد: 18 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع)فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعال صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی، مرمتی کاموں اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے افسران کو ہدایت کی کہ غیر فعال پلانٹس کو فوری طور پر چالو کیا جائے اور پانی کے معیار کی مسلسل چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بنیادی ترجیح ہے اور عوامی صحت کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔