ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کا ناگرہ کے مقام پر ایم تھری سے ایم فور روڈ کی دو رویہ تعمیر کا معائنہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ : 20اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ترقیاتی منصوبوں کی اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت تکمیل کے لیے انتظامی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک نے ناگرہ کے مقام پر ایم تھری سے ایم فور روڈ کی دو رویہ تعمیر و توسع کے جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او ہائی وے مدثر شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے پر حاصل ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑک کی دو رویہ تعمیر کا کام تیز رفتاری کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ شہباز چوک اور ڈی ایچ کیو کی جانب تعمیراتی کام مرحلہ وار شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کام کے دوران متبادل ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، تمام حفاظتی تدابیر یقینی بنانے اور مٹی و تعمیراتی سامان کو ڈھانپ کر رکھنے کے احکامات جاری کیے۔