Post Main Ad Panel
Read in English صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے اور 100 فیصد عملہ فیلڈ میں متحرک کرنے کی ہدایت

صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے اور 100 فیصد عملہ فیلڈ میں متحرک کرنے کی ہدایت

25 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق 'صاف ستھرا فیصل آباد' کے مقاصد کے حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے 'ستھرا پنجاب' پروگرام کے سلسلے میں ایک اہم جائزاتی اجلاس کی صدارت کی اور ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات کو مزید فعال بنانے کے احکامات جاری کیے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی کانجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز رشد اقبال، ایم ڈی ستھرا پنجاب عمران شمس، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل شہزاد اور دیگر متعلقہ انتظامی افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ صفائی آپریشن کو کامیابی سے چلانے کے لیے 100 فیصد افرادی قوت کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مشینری کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔ انہوں نے خراب اور غیر فعال مشینری کی فوری مرمت کا حکم دیا تاکہ فیلڈ کے کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو شاہراہوں، گلی محلوں اور عوامی مقامات پر صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خود فیلڈ میں متحرک رہنے کی بھی سخت ہدایت کی۔

 

Post Bottom Ad Panel