فیصل آباد
عوام الناس کی مسائل کی شنواہی: ڈپٹی کمشنر کی دفتر میں شہریوں سے ملاقات، مسائل کے بر وقت حل کی ہدایات جاری
22
ویوز
فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے اپنے دفتر میں مقررہ پبلک ڈیلنگ اوقات کے دوران آمدہ شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل و شکایت سنیں۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف درخواستوں اور شکایات کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے کہا کہ شہریوں کو بلا تاخیر ریلیف کی فراہمی اور ان کے جا ئز مسائل کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔