فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور خدمت مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جنجوعہ بھی دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھیں۔ خدمت مرکز میں شہریوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کاؤنٹرز کی تعداد میں فوری اضافے کی ہدایت کی تاکہ انتظار کے دورانیے کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے دونوں مراکز میں موجود شہریوں سے براہِ راست گفتگو کر کے ان کے مسائل اور انتظامی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اراضی ریکارڈ اور دیگر سرکاری سروسز کی بروقت اور شفاف فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو غیر ضروری پریشانی یا تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔